ڈیری فارمرز کا فی لیٹر دودھ10روپے سستا کرنے کا عندیہ
مہنگائی کی لہر نے دودھ کی فروخت 25 سے 30 فیصد تک کم کردی
کراچی (شوریٰ نیوز) ڈیری فارمرز کا فی لیٹر دودھ10روپے سستا کرنے کا عندیہ،مہنگائی کی لہر نے دودھ کی فروخت 25 سے 30 فیصد تک کم کردی ،ڈیری فارمرز نے فروخت میں کمی کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت 10 روپے گھٹانے کا عندیہ دیدیا۔ڈیری فارمرز نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث فروخت میں کمی کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت 10 روپے گھٹانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ڈیری فارمرز کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کی بڑی لہر نے دودھ کی فروخت 25 سے 30 فیصد تک کم کردی ہے، جس کے بعد دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔