اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کااعلان

ایل این جی کی قیمتوں میں 0.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کر دی گئی

0 220

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کااعلان ،ایل این جی کی قیمتوں میں 0.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کر دی گئی۔سوئی ناردرن کے لئےایل این جی کی قیمتوں میں 0.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے صارفین کے لئےایل این جی کی نئی قیمت 12.96ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ ایل این جی کی قیمت رواں ماہ کے لئے مقرر کی گئی ہے، اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.