سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، مزید ہزاروں روپے سستا

0 101

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ مزید کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کمی کیساتھ 2887 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 3 سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 829 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہوگئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.