سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک نہ لگا، بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0 108

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں کا نئے ریکارڈ بنانےکا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1650روپے اضافے سے 3 لاکھ 19 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 1415 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 391 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 16 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 38 ڈالر فی اونس ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.