آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پا جائے گا: گورنر سٹیٹ بینک

0 107

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد سٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔

جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد کی توقع ہے، رواں مالی سال کیلئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا ہدف بھی کم کیا گیا ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد رہ سکتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.