خریف کیلئے پانی کی فراہمی، ارسا ٹیکنیکل اور ایڈوائزری کمیٹیوں کے اجلاس طلب

0 103

خریف سیزن کیلئے پانی کی فراہمی بارے ارسا ٹیکنیکل کمیٹی اور ارسا ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس طلب کر لئے گئے۔

ارسا ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس 25 مارچ کو ہوگا، اجلاس میں پانی فراہمی کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 26 مارچ کو ہوگا، اجلاس میں ٹیکنیکل کمیٹی کا منظور شدہ پلان پیش کیا جائے گا۔

ایڈوائزری کمیٹی میں خریف سیزن کیلئے متوقع پانی فراہمی کی منظوری دی جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.