زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

0 122

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملکی سرکاری ذخائر کی مالیت 28 مارچ کو 10 ارب 67 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

سرکاری ذخائر میں اضافے کے بعد قومی ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 90 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.