پی ایس ایکس میں کاروبارکا منفی رجحان، انڈیکس میں 3545 پوائنٹس کی کمی

0 3

پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

آج پی ایس ایکس 100 انڈیکس 3 ہزار 545 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 362 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا تھا اور 100 انڈیکس 808 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 872 پر بند ہوا تھا۔

بازار میں 49 کروڑ شیئرز کے سودے 31 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 428 ارب روپے کم ہوکر 13520 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب بھارت میں ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.