وزیر ریلوے کا لگژری سیلون کی سہولت عوام کو دینے کا فیصلہ

0 6

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے لگژری سیلون کی سہولت عوام کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق کوئی بھی مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا، وزیر اعظم، وزیر ریلوے، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کیلئے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو افسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی، مسافروں کی سہولت کیلئے کرایہ انتہائی مناسب رکھا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.