اپریل 2025ء میں تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر 55 فیصد اضافہ ہوگیا۔
اپریل 2025 میں تجارتی خسارہ 3 سال کی بلند سطح 3 ارب 38 کروڑ88 لاکھ ڈالر پر جا پہنچا، اپریل 2025ء میں تجارتی خسارہ ماہانہ 55 فیصد جبکہ سالانہ 36 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہ اپریل 2025 میں درآمدی بل ماہانہ 15 فیصد اضافے سے 5 ارب 50 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا، اپریل 2025 میں برآمدات ماہانہ 19 فیصد بڑی کمی سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر رہ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا: وفاقی وزیر خزانہ
رواں مالی سال 10 ماہ میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 21 ارب 35 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں تجارتی خسارہ 19 ارب 62 کروڑ ڈالر رہا تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال 10 ماہ میں درآمدی بل 7 فیصد اضافے سے 48 ارب 21 کروڑ ڈالر رہا، رواں مالی سال 10 ماہ میں برآمدات 6 فیصد اضافے سے 26 ارب 86 کروڑ ڈالر رہیں۔