عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ

0 114

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کیساتھ 3 ہزار 244 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 93 ہزار 895 روپے ہوگئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.