ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس دوبارہ سے منجمد

0 104

پی آئی اے انتظامیہ نے ایف بی آر کو اگست میں2ارب روپے ادائیگی کا وعدہ کیا، الگ اکاؤنٹ کھول کرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی رقم کا غلط استعمال کیا، پی آئی اے کے 26اکاؤنٹس منجمد ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ نے ایف بی آرکو اگست کے مہینے میں 2ارب روپے ادائیگی کا وعدہ کیا تھا،جس پرعمل درآمد نہ ہونے کے سبب قومی ایئرلائن کے اکاؤنٹس منجمد کردیے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں پی آئی اے کو8ارب روپے اداکرنے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق اکاؤنٹ منجمند ہونے سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوگا، حکومتی سطح پر رابطہ ہے،پی آئی اے کے بند اکاؤنٹس جلد بحال ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.