او آئی سی سی آئی کے عہدیداروں نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مستحکم اور کاروبار دوست قرار دیدیا۔
او آئی سی سی آئی عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری اعتماد میں 16 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی، او آئی سی سی آئی کے بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے کے نتائج جاری کر دیئے۔
او آئی سی سی آئی کے مطابق مینوفیکچرنگ سیکٹر اور خدمات کے شعبے میں کاروباری اعتماد میں استحکام رہا، مثبت رجحان کی بڑی وجوہات میں معاشی نمو اور بہتر حکومتی پالیسیاں ہیں۔