آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام آن ٹریک قرار دے دیا۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن جیولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معاشی اصلاحات کے حوالے سے پیشرفت کی، پاکستان کو فنڈززر مبادلہ ذخائر بہتر کرنے کیلئے دیئے گئے، یہ فنڈز بجٹ سپورٹ کیلئے نہیں، پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری ستمبر 2024ء میں دی گئی تھی۔
جیولی کوزیک نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے کہا ہم پاک بھارت تنازع کے پرامن حل کیلئے پرامید ہیں۔