کاروبار کو فروغ دینے کیلئے پالیسیوں میں توازن بے حد ضروری ہے: وزیر اعظم

0 8

وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی ماہر معیشت پروفیسر ڈاکٹر سٹیفن ڈرکن نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیرا عظم شہباز شریف نے کہا کہ کاروبار کو فروغ دینے کے لیے تمام پالیسیوں میں عمدہ توازن بے حد ضروری ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے مالیاتی پالیسی، محصولات کی پالیسی اور پیداواری پالیسی کا یکسو ہونا ضروری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں پاکستانی اشیاء کی دنیا بھر میں مانگ تھی اور پاکستان کا شمار برآمدی ممالک میں ہوتا تھا، ہم پاکستان کو دوبارہ اسی مقام پر لے جانا چاہتے ہیں، اس کے لئے معیشت میں ایسی اصلاحات درکار ہیں، جس سے نظام دوبارہ برآمدی ترقی کی جانب گامزن ہو جائے۔


پروفیسر ڈاکٹر سٹیفن ڈرکن نے حکومتی معاشی پالیسی کی درست سمت اور اصلاحات کی تعریف کی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کے حوالے سے مثبت رجحانات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ٹیرف ریشنلائزیشن پالیسی کو سراہا۔

ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر ترقی و منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پاور اویس خان لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسر شریک تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.