پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 599 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 111 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 332 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 881 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 221 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 16 ارب 86 کروڑ 77 لاکھ 88 ہزار 623 روپے مالیت کے 41 کروڑ 46 لاکھ 9 ہزار 442 شیئرز کا لین دین ہوا۔