بٹ کوائن مائننگ کیلئے بجلی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ

0 15

بٹ کوائن مائننگ کے لیے بجلی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بٹ کوائن مائننگ کے لیے رعایتی نرخ 24 روپے فی یونٹ تک ہوں گے، پاور ڈویژن کے پاس سات ہزار میگاواٹ تک بجلی سرپلس ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومت پہلے بھی اس پر کام کررہی تھی کہ اضافی بجلی کو رعایتی نرخوں پر دیا جائے، ونٹر پیکج کے وقت رعایتی نرخ 27 روپے تک فی یونٹ تھا، آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کے بعد نرخوں پر اثر پڑا ہے اور رعایتی نرخ اب کم ہو کر 24 روپے تک آ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں 4 کروڑ کے قریب بٹ کوائن صارفین ہیں جن میں سے اڑھائی کروڑ صارفین فعال بھی ہیں، مائننگ کے لیے زیادہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی ضروری ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام سے حکومت کو دو مقاصد پورے ہوں گے، اضافی بجلی کی فروخت سے کیپسٹی پیمنٹ میں کمی ہوگی ، بٹ کوائن مائننگ کی مارکیٹ بڑھنے سے پاکستان کے پاس موجود بجلی کی کھپت بھی ہوگی اور ڈیجیٹل جدت آئے گی۔

یاد رہے کہ بٹ کوائنٹ مائننگ کے لیے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کام کی نگرانی پاکستان کرپٹو کونسل کرے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.