تھر کا کوئلہ منتقل کرنے کیلئے 105 کلومیٹر ریلوے لائن منصوبہ منظور

0 85

ریلوے لائن تھر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے کیلیے بچھائی جائے گی، جس کی مدد سے تھر سے نکلنے والے کوئلے کی ملک بھر میں قائم پاور پراجیکٹس کت ترسیل ممکن ہوسکے گی۔

لاگت کا تخمینہ58ارب روپے، 50 فیصد وفاق جبکہ 50 فیصد سندھ حکومت ادا کریگی ،اس وقت تھر کا کوئلہ ٹرکوں کے ذریعے ترسیل کیا جاتا ہے جو کہ ایک مہنگا اور زیادہ وقت لینے والا طریقہ ہے۔

اس کے علاوہ تھر کے کوئلے کو کھاد اور سیمنٹ کے کارخانوں میں بھی ترسیل کیا جاسکے گا، جہاں اس کو گیس میں تبدیل کرکے استعمال میں لایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.