زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

0 134

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 23 مئی کو 11 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 12 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید بتایا کہ مجموعی ذخائر کی مالیت ایک کروڑ 18 لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.