سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں ایک لاکھ 19 ہزار کی حد عبور

0 110

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جمعہ کو سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 255 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 972 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ڈالر بھی سستا

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا، 7 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے ہو گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.