بجٹ کی تیاری: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج پھر ہوں گے

0 10

آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہوں گے۔

مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات ہو گی، مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وفاقی سیکرٹری خزانہ نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.