انٹر بینک میں ڈالر 307 روپے کا ہو گیا

0 90

معمولی سستا ہونے والا امریکی ڈالر آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں چند پیسے سستا ہوا تھا جو بعد میں مہنگا ہونے لگا،انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 36 پیسے مہنگا ہو گیا۔

نگراں حکومت میں انٹر بینک میں ڈالر 18 روپے 51 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 305 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے سستا ہونے کے بعد 324 روپے کا ہو گیا،انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی قیمت میں 17 روپے کا فرق ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح دکھائی دینے والا کاروبار کا مثبت رجحان بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 82 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 625 پر آ گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.