سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

0 8

سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال کےلیے 3451.87 ارب روپے بجٹ کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کےلیے بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوامی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائیگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دیاجائےگا، بلاول بھٹوکی ہدایت پربجٹ تجاویزحاصل کی گئیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی اور قومی مفادات کوترجیح دی۔دستاویزات کے مطابق سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار18ارب روپے کا ہوگا، صوبائی ترقیاتی بجٹ520ارب، ضلعی ترقیاتی بجٹ55ارب روپے ہوگا۔ غیرملکی فنڈز366ارب، وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام سے76ارب ملیں گے۔

بجٹ میں3642ترقیاتی منصوبوں پر400ارب روپےرکھے جائیں گے، 3 ہزار سے زائد نامکمل ترقیاتی منصوبوں کیلئے331ارب روپے مختص ہوں گے۔481نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 119ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق صوبائی محکموں میں نئی ملازمتوں کا اعلان بھی متوقع ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10سے20 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

کراچی میں فراہمی آب کی اسکیموں پر 8866 ملین روپے خرچ ہونگے، کلک کے منصوبوں کےلئے21074ملین مختص ہوں گے۔ زرعی شعبےکےلئے75ارب روپےسےزائدکی سبسڈی دینےکی تجویز ہے۔بجٹ میں 13 لاکھ سے زائد چھوٹے کسانوں کو رعایتی قیمتوں پر بیج،کھاد، ادویات، آلات دینےکی تجویز ہے۔ زرعی آلات پر35ارب، ادویات پر7ارب، بیج پر8ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز ہے۔

سندھ بجٹ میں وفاقی پی ایس ڈی پی میں سندھ کاشیئر76.28ارب روپے ہوگا۔ غیرملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں پر366ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے۔ آئندہ مالی مالی سال کےبجٹ میں481نئی اسکیمیں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے38205ملین روپے رکھنے کی تجویز ہے، سندھ پولیس ودیگر فورسز کےلئے9115 ملین روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ سندھ میں ایک لاکھ سے زائد سولر سسٹم لگانے کی کرنے کی تجویز ہے۔رواں مالی سال کے 11ماہ میں ریونیوبورڈ نے270 ارب ٹیکس جمع کیا، ریونیوبورڈرواں مالی سال کےاختتام تک300ارب ٹیکس جمع کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.