ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی

0 7

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 700 روپے کی کمی ہو گئی۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ خالص سونے کی قیمت 700 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 62 ہزار 300 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے گر کر 3 لاکھ 10 ہزار 613 روپے رہی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 550 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 84 ہزار 738 روپے میں فروخت ہوا۔ادھر، فی تولہ چاندی اور 10 گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 3 ہزار 787 روپے اور 3 ہزار 246 روپے پر برقرار رہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کمی سے 3 ہزار 414 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.