ایران پر امریکی حملے سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

0 7

امریکہ کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد آج تیل کی قیمتیں جنوری کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی حملوں نے سپلائی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ کر دیا۔

برینٹ خام تیل کے فیوچرز 1.92 ڈالر یا 2.49 فیصد اضافے کے ساتھ 78.93 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 1.89 ڈالر یا 2.56 فیصد اضافے کے ساتھ 75.73 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

دونوں معاہدے ابتدا میں 3 فیصد سے زائد بڑھ کر بالترتیب 81.40 اور 78.40 ڈالر تک پہنچ گئے تھے جو گزشتہ پانچ ماہ کی بلند ترین سطح تھی تاہم بعد میں معمولی کمی ہوئی۔

ایران اوپیک کا تیسرا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے اور ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی بندش کی منظوری دے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.