عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کیساتھ 3330 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 665 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے ہوگئی۔