جنگ بندی کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا، دشمن کو ذلت آمیز، مثالی جواب دیا: ایرانی فوج

0 110

ایرانی فوج نے کہا کہ جنگ بندی کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا۔ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کہا گیا کہ ایرانی افواج نے دشمن کو ذلت آمیز اور مثالی جواب دیا، جس نے دشمن کو پشیمانی اور شکست تسلیم کرنے پر مجبور کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج دشمن پر کوئی بھروسہ نہیں کرتیں اور ہر وقت کسی بھی خلاف ورزی پر فیصلہ کن ردعمل کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ ملکی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔جنگ بندی کے بعد ایران میں شہریوں کا جشن جاری رہا، مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایرانی پرچموں کی بہار آگئی، حکومت اور ایرانی افواج کے حق میں نعرے بازی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.