ویپ پراڈکٹس کا کاروبار کرنے والوں کو ریلیف مل گیا

0 6

لاہور ہائیکورٹ نے ویپ پراڈکٹس کا کاروبار کرنے والوں کو عبوری ریلیف دے دیا۔عدالت کی جانب سے ویپ پراڈکٹس کی دکانیں تاحکم ثانی ڈی سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نے انتظامیہ کو ویپ پراڈکٹس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیا۔

پنجاب حکومت کے لاء افسر کو جواب جمع کروانے کے لئے 3 جولائی تک کی مہلت مل گئی، جسٹس انوار حسین نے ویپ مال سمیت 74 ڈیلرز کی درخواست کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت کا لاء افسر ویپ دکانوں کو سیل کرنے کا کوئی قانونی جواز پیش نہیں کرسکا، لاء افسر نے فریقین کا شق وار جواب اور رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کا موقف سننے کے بعد حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی، درخواست میں چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.