انتظامیہ چینی کے نرخ کم کرانے کیلئے سرگرم، دکانداروں نے فروخت روک دی

0 104

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر انتظامیہ نے تھوک مارکیٹ اور شوگر ملز سے مہنگی ملنے والی چینی سستے داموں فروخت کرانے کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔شوگر ملز سے چینی 175 روپے فی کلو جبکہ تھوک مارکیٹ میں 178 سے 180 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ پرچون مارکیٹ میں چینی 185 سے 190 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، دوسری جانب حکومت نے پرچون میں چینی کا سرکاری نرخ 164 روپے فی کلو مقرر کر رکھا ہے۔

انتظامیہ نے دکانوں پر سرکاری نرخ پر چینی فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں جس کے بعد متعدد دکانداروں نے چینی فروخت کرنا ہی بند کر دی۔ذرائع کے مطابق چند روز سے چینی کی طلب میں اضافے پر شوگر ملز نے نرخ بڑھا دیے جبکہ حکومت اور شوگر ملز کے درمیان مذاکرات کے باوجود چینی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.