سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ

0 6

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 552 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 2 ہزار 332 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 24 ہزار 379 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 12 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 283.72 روپے سے کم ہو کر 283.60 روپے پر آگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.