سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا

0 8

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی بازارِ حصص نے شاندار رفتار اختیار کرتے ہوئے تاریخی بلندیوں کو چھونا شروع کر دیا ہے، جس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 31 ہزار 071 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران کاروبار میں معمولی کمی آگئی تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 342 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 2144 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 30 ہزار 344 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 27 ارب 42 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار 523 روپے مالیت کے 28 کروڑ 8 ہزار 751 شیئرز کا لین دین ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.