عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

0 109

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کی کمی سے 3ہزار 292ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ ایک ہزار 354 روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.