سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا ایک لاکھ 78 ہزار 750 روپے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر نواسی سینٹس اضافے سے 18 سو 23 ڈالر فی اونس ہوگئی۔