ایف بی آر کا مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

0 103

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ریونیو جنریشن اسٹریٹجی کے تحت ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے جامع پلان تیار کرلیا ہے، نان فائلرز کو فائلربنانے کے لیے تمام ریجنل ٹیکس دفاترز کو ذمہ داریاں و اہداف دے دیے گئے ہیں۔

افسران کی ذمے داریاں دو حصوں میں تقسیم کی جائیں گی اور ہدف کے حصول کیلیے آرٹی اوز کے 100 افسران کو ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

بعض افسران کو صرف زیرالتوا کیسز نمٹا کر ٹیکس گزار بنانے کا ہدف دیا جائے گا جبکہ بعض افسران کو صرف نئے کیسز نمٹا کر ٹیکس نیٹ بڑھانے کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.