ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک ریٹ 283 روپے سے تجاوز
زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری ہے، امریکی کرنسی کے انٹربینک ریٹ 283روپے اور اوپن ریٹ 284روپے سے تجاوز کرگئے۔
معاشی سرگرمیوں میں بتدریج اضافے، شعبہ جاتی بنیادوں پر معیشت کی ڈیمانڈ اور شرح تبادلہ کے تعین کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے کے باعث جمعرات کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 283روپے اور اوپن ریٹ 284روپے سے تجاوز کرگئے۔
کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 78پیسے کے اضافے سے 283روپے 42پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1روپے کے اضافے سے 284روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔