ترسیلات زر بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک اور عرب مانیٹری فنڈ کے درمیان معاہدہ

0 110

ترسیلات زر بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور عرب مانیٹری فنڈ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور عرب مانیٹری فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن بن عبداللہ نے ابوظہبی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

یادداشت عرب علاقائی ادائیگی کے نظام بونا (Buna) اور پاکستان کے فوری ادائیگی کے نظام راست کے درمیان تعاون کا فریم ورک قائم کرنے کے لیے ہے۔

نظام منسلک ہونے سے ترسیلات زر کی منتقلی باضابطہ چینلز سے آسانی سے ہو سکے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.