گندم بحران،ذخیرہ اندوز متحرک، ملز کو فروخت 50 فیصد کم

0 126

نگران کابینہ کی جانب سے سرکاری گندم اجراء پالیسی کی منظوری میں غیر معمولی تاخیر سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گندم کی قیمت میں 500 روپے فی من تک جبکہ بیس کلو آٹا تھیلا کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہوا۔

گندم بیوپاریوں نے گندم مزید مہنگی کرنے کیلئے سپلائی میں مصنوعی کمی کردی ہے جس کے سبب پنجاب میں فلورملز کی یومیہ گندم ضرورت اور دستیابی میں شارٹ فال 50 فیصد تک پہنچ گیا۔

نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ ہماری درخواست پر فلورملز ایسوسی ایشن نے آٹا تھیلا کی قیمت میں15 روپے کمی کردی ہے ۔

ہم نے فلورملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر آئندہ چند روز میں سرکاری گندم کا اجرائشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نگران وزیر اعلی کے اس بیان کے بعد اوپن مارکیٹ میں نجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.