برآمدات میں اضافہ اور دستاویزی معیشت معاشی بحران کا حل ہیں، محمد علی

0 131

نگران وفاقی وزیر توانائی، پاور اور پٹرولیم محمد علی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے پٹرولیم آئل ریفائنری کی صورت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کیلیے مسلسل کوشاں ہے، چند ماہ میں ان کوششوں کے نتائج سامنے آجائیں گے۔

بیرون ممالک سے سرمایہ کاری لانے کیلیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، سعودی آرامکو کمپنی کی سرمایہ کاری میں کوئی تاخیر کی صورت نہیں ہے، یہ 8 سے 10 ارب ڈالر کا پراجیکٹ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آرامکو نے ابھی ریفائنری کے قیام کے مقام کا تعین نہیں کیا ہے، آرامکو گوادر یا حب میں سے کسی ایک جگہ ریفائنری لگاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فروری 2019 میں اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر 21 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، جن میں 10 ارب ڈالر کی لاگت سے آئل ریفائنری کے قیام کا منصوبہ بھی شامل تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.