عالمی بینک نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی

0 106

عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی ضرورت نہیں ہے لیکن بجلی کے لائن لاسز کو کم کیا جائے۔

انہوں نے مقامی قرضوں کو مؤخرکرنے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مقامی قرضے مؤخرکرانے سے بینکنگ سیکٹر اور سرمایہ کاری متاثر ہوسکتی ہے اس لیے پاکستان کو مقامی قرضے مؤخرکرانے کے عمل میں محتاط رہنا ہوگا۔

الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں سے معاشی اصلاحات پربات چیت ہوئی ہے، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہیے، معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔

پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 2 سے 3 فیصد تک بڑھانا ہوگا، محض ٹیکس وصولیاں کرنا کافی نہیں ہے، اخراجات اورٹیکس اصلاحات پرمل کرکام کرنے کی ضرورت ہے، زرعی شعبے کو سہولیات دیے بغیر ٹیکس ریونیو میں اضافہ مشکل ہوگا۔

علاوہ ازیں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے کہا کہ عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس دسمبرکے آخر میں ہوگا، رواں مالی سال میں پاکستان کو2 ارب ڈالرقرض دیا جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.