کراچی میں بارشیں؛ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ

پیٹرولیم مصنوعات کے گوداموں میں پانی کھڑا ہونے سے آئل ٹینکرز کی لوڈنگ متاثر

0 591

کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں پٰترولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔

شہر قائد میں بارش کا پانی کیماڑی، ماڑی پور اور پورٹ قاسم کے آئل انسٹالیشن کے اطراف میں بھی کھڑا ہے جس کی وجہ سے آئل ٹینکرز کی لوڈنگ، ان لوڈنگ اور آمدورفت کا عمل شدید متاثر ہوگیا ہے۔

چیئرمین آئل ٹینکرز آنرز ایسوسی ایشن شمس شاہوانی کے مطابق بارش کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے دو ورز سے تیل کی سپلائی معطل ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فوری طور پر نکاسی آب کا انتظام نہ کیا تو آئندہ دنوں پٹرول ڈیزل کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ آئل ٹینکرز کو دشواری کا سامنا ہوتا ہے ، ماضی میں بھی ملیر ندی اور دیگر مخدوش نشینی علاقوں میں گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچتا رہا ہے اور اس بار بھی آئل ٹینکرز اسی قسم کی صورتحال سے دوچار ہیں حکومت کو شہر کے انفرا اسٹرکچر اور نکاسی آب کے لئے موثر انتظامات کرنے چاہیے۔

واضح رہے کہ کراچی مین ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے، جہاں بیرون ملک سے درآمد کیا جانے والا تیل آتا ہے اورپھر یہیں سے ملک بھر میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.