پاکستان سے 182 ٹن خشک مرچوں کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی
پاکستانی خشک مرچوں کی پہلی کھیپ چین کے شہر نیجیانگ پہنچنے پر تقریب میںپاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ اہم برآمدی کھیپ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
جس سے اقتصادی تعاون میں اضافے کی راہ ہموار ہوگی پاکستان اپنے ذائقے دار اور خوشبودار مصالحوں کے لیے جانا جاتا ہے اور طویل عرصے سے خشک مرچوں کا بڑا برآمد کنندہ ہے۔
ملک کے منفرد موسمی حالات اور زرخیز مٹی ان سرخ مرچوں کی کاشت کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتی ہیں،جیانگ سٹی میں خشک مرچوں کی پہلی کھیپ کی آمد پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی میں ایک اہم سنگ میل ہے جس سے چینی صارفین کو پاکستانی ذائقوں کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔