ایف بی آر کا لاہور میں سگریٹس کے بڑے کاروباری مراکز پر کریک ڈاؤن

0 106

ایف بی آر نے لاہور میں ڈیوٹی اور ٹیکسز کی چوری میں ملوث سگریٹس کے بڑے کاروباری مراکز پر کریک ڈاؤن کیا،ایف بی آر کے مطابق گلبرگ حسین چوک، علامہ اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ، سمن آباد، ڈی ایچ اے فیز ون، فور اور فیز فائیو میں معروف سگریٹ شاپس سے غیرقانونی برانڈ کے سگریٹس کی بھاری کھیپ برآمد کی گئی۔

ایف بی آر کی ٹیموں نے شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور میں بھی نان ڈیوٹی سگریٹس کا کاروبار کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا،لاہور ڈویژن سے قبضے میں لیے گئے سگریٹس پر ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں1 کروڑ 62 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.