یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 7 ارب سے زائد کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا

0 104

یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے رمضان ریلیف پیکج 2024 کا اعلان کردیا۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت آٹا ، چینی ، گھی ،کوکنگ آئل،چاول،دالوں،کھجور،بیسن،دودھ،مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملےگی اورٹارگیٹڈ سبسڈی کےعلاوہ عام صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب49 کروڑ روپےسے زائد کا رمضان ریلیف پیکج منظورکیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.