پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل ہو گا

0 111

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات (کل ) پیر سے شروع ہوں گے مذاکرات میں قرض پروگرام کے حجم اور معیاد کے تعین کے ساتھ ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ اہداف بھی طے ہونگے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق مذاکرات میں نئے قرض پروگرام بارے ہونیوالے تبادلہ خیال کے تناظر میں شرائط کو حتمی شکل دے کر میمورنڈم آف اکنامک اینڈ پالیسی فریم ورک(ایم ایف ایف پی) کو فائنل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم اور اسکی معیاد کے تعین پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کے انہیں فائنل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.