اسٹیٹ بینک نے 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا

0 120

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے  شرح سود میں کمی کا اعلا ن کردیا۔ 

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹ کمی کی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے 1.5 فیصد کمی کے بعد شرح سود 22 فیصد سے کم کر کے 20.5  فیصد کردی ہے۔

امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق حالیہ کمی ملک میں 4 برسوں کے دوران شرح سود میں ہونے والی پہلی کمی ہے۔

اس سے قبل ملک میں جون 2023 سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار تھی۔

مانیٹری پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی سمجھتی ہے کہ جولائی میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح بدستور کم رہے گی، سخت مانیٹری پالیسی کے سبب مہنگائی پر دباو کم رہے گا۔

پالیسی بیان میں قرض ادائیگی اور سرکاری رقوم کی آمد میں کمی کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرکے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر کیے جانے کا ذکر ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کی رقوم سے اسے مزید بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ عالمی خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ دیگر اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے خطرے کا بھی ذکر کیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق حقیقی شرح سود اب بھی مثبت ہے جو مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد تک لانے کے لیے ضروری ہے۔ آئندہ مالی سال کی نمو معتدل رہے گی، پائیدار نمو کے لیے زرمبادلہ بفرز کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

پالیسی بیان میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد بڑھانے اور سرکاری اداروں کی اصلاحات سے مالیاتی استحکام مضبوط بنانے کا تذکرہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.