اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد تیزی، 79 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال

0 106

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد تیزی کا رجحان ہے اور انڈیکس کی 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی بحال ہو گئی۔

پی ایس ایکس پر گزشتہ ہفتے کے اختتام سے رواں ہفتے کے آغاز تک چھائے رہنے والے شدید مندی کے بادل چھٹ گئے۔ منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 587 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیا۔

بازارِ حصص میں 733 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر 79313 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا، اس دوران انڈیکس 80 کے بعد 79 ہزار پوائنٹس سے بھی گرگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.