ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 440 ارب روپےکے شارٹ فال کا سامنا

جولائی تا مئی ہدف 6 ہزار 640 ارب روپے تھا لیکن 6 ہزار 200 ارب روپے اکٹھے ہوئے

0 68

اسلام آباد (شوریٰ نیوز)ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 440 ارب روپےکے شارٹ فال کا سامنا، جولائی تا مئی ہدف 6 ہزار 640 ارب روپے تھا لیکن 6 ہزار 200 ارب روپے اکٹھے ہوئے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے میں پھر ناکام ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جولائی سے مئی تک ٹیکس وصولیوں کا ہدف 6 ہزار 640 ارب روپے تھا لیکن جولائی سے مئی تک 6 ہزار 200 ارب روپے اکٹھے ہو سکے۔ جولائی سے مئی تک ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 440 ارب روپےکے شارٹ فال کاسامنا رہا، مئی کے مہینے میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 621 ارب روپے تھا تاہم ایف بی آر مئی کے مہینے میں567 ارب روپے اکٹھے کر سکا جس کے پیش نظر ایف بی آر کو مئی کے مہینے میں ٹیکس وصولیوں میں 54 ارب روپے کی کمی کا سامنا رہا۔رواں سال 30 جون تک ایف بی آر کو 7 ہزار 604 ارب روپے کے ٹیکس اکٹھا کرنے ہیں جب کہ رواں مالی سال کا ہدف پورا کرنےکیلئےجون میں 964 ارب روپےاکٹھا کرنے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مئی میں 572 ارب روپے کےخالص محصولات اور ڈومیسٹک انکم ٹیکس کی مد میں 205ارب روپےجمع کیے جو مئی 2023 کے مقابلہ میں 57 فیصد زیادہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.