سگریٹس پر ٹیکس چوری سے خزانے کو سالانہ 240ارب کانقصان

ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے بعد غیر قانونی سگریٹس کا شیئر 48 فیصد ہو گیا

0 81

اسلام آباد (شوریٰ نیوز)سگریٹس پر ٹیکس چوری سے خزانے کو سالانہ 240ارب کانقصان،ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے بعد غیر قانونی سگریٹس کا شیئر 48 فیصد تک پہنچ گیا، سگریٹس کے شعبے میں ٹیکس چوری کے باعث قومی خزانے کو سالانہ 240 ارب نقصان ہورہا ہے۔رواں سال فروری میں سگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے بعد غیر قانونی سگریٹس کا شیئر 48 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ دو ارب سے زائد سگریٹ پیکٹس پر ٹیکس چوری ہورہی ہے، یہ انکشاف غیر قانونی سگریٹس کے حوالے سے بین الاقوامی ادارے ایپساس کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔سگریٹس کے شعبے میں ٹیکس چوری کے باعث قومی خزانے کو سالانہ 240 ارب نقصان ہورہا ہے۔ ٹیکس وصولی ٹارگٹ حصول میں کمی کی اہم وجہ غیر قانونی سگریٹ برانڈزکی فروخت میں اضافہ ہے۔ رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ اس وقت 83 فیصد سگریٹ بغیر ٹریک اینڈ ٹریس کے فروخت ہورہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.