ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکتنے ہوگئے ؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

0 109

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 اگست تک 14.66 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 اگست کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 2.22 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس کے اپنے ذخائر 1.92 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.29 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.375 ارب ڈالر رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.