ملک میں سونے کی قیمت مزید ہزاروں روپے کم ہوگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہوگئی

0 61

کراچی (شوریٰ نیوز)آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4 ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے،ملک میں ڈالر اور سونے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور آج بھی ایک تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 430 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 89 ہزار 900 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 1961 ڈالر فی اونس ہے۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر بھی 7 روپے سستا ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.